حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰؐ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 13 جون کو مینارِ پاکستان میں منعقد ہونے والی تاریخی شہیدِ امت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں دارالحکومت کے اہم مدارس کا دورہ کیا گیا۔
جامعہ اُمّ الکتاب کی مدیرِ اعلیٰ خانم طیبہ نقوی کی سربراہی میں ایک وفد نے جامعہ کوثر اور جامعہ الزہراء کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جامعہ الزہراء کی پرنسپل خواہر نصرت اور جامعہ کوثر کی عہدیداران خانم رضیہ نجفی، خانم مرضیہ اور خواہر صبرین سے اہم ملاقاتیں کیں اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت پیش کی۔
نشستوں کے دوران رہبرِ معظم کی تعلیمات کو عام کرنے اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ معلمات اور طالبات میں دعوتی ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے۔
بعد ازاں، وفد نے بارگاہِ علمدار میں بھی شرکت کی جہاں مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تمام مکاتبِ فکر کی خواتین اور معلمات کی جانب سے اس اتحادِ امت کے اقدام کی بھرپور تائید اور حوصلہ افزائی کی گئی۔









آپ کا تبصرہ